نسٹ میں ایم بی بی ایس کے داخلوں کا اعلان
اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے سکول آف ہیلتھ سائنسز نے 2026کے لئے ایم بی بی ایس داخلوں کا اعلان کیا ہے۔۔۔
داخلے کے لئے درخواست دینے کے خواہشمند امیدواروں کیلئے نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے ایم ڈی کیڈ امتحان میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے ۔ یہ موقع مقامی اور غیر ملکی طلبا دونوں کے لیے دستیاب ہے ۔ مکمل تفصیلات ویب سائٹ nshs.nust.edu.pk پر سے حاصل کی جا سکتی ہیں ۔