اسلام آباد :ڈینگی کے 40نئے کیسز ، انتظامیہ انسد اد کیلئے متحرک
دیہات سے 29،شہری علاقوں کے 11مریض شامل ، 1014مقامات پر لاروا پازیٹو ہائی رسک زونز میں انسدادِ ڈینگی آپریشنز مزید تیز ،رعایت نہیں دی جائیگی:ضلعی انتظامیہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ) وفاقی دارالحکومت میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 40نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں دیہی علاقوں سے 29اور شہری علاقوں سے 11 مریض شامل ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ 34 مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا، جبکہ انسپکشن کے دوران 1014 مقامات پر لاروا پازیٹو اور 24 مقامات پر نیگٹو پایا گیا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیلڈ عملے نے 1192رسک ایریاز اور 2602دیگر مقامات پر فوگنگ اور سپرے آپریشنز کیے ،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہائی رسک زونز میں انسدادِ ڈینگی آپریشنز مزید تیز کر دیئے گئے ہیں ،جبکہ تمام محکموں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا جا رہا ہے ،مزید برآں سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں فوگنگ کے ساتھ ساتھ مشترکہ آگاہی مہم بھی جاری ہے ،ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ انسدادِ ڈینگی ایس او پیز پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔