جماعت صلاح المسلمین کے زیراہتمام روحانی و دینی اجتماع
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) جماعت صلاح المسلمین ضلع راولپنڈی زون کے زیراہتمام 50ویں یومِ تاسیس کے موقع پر روحانی و دینی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
جس کی صدارت صاحبزادہ سید محمد جاوید شاہ درگاہِ طاہری نے کی، اجتماع میں عالم محبوب سجن سائیں، قاری نصیر احمد، عالمگیر قادری، محمد علی عباس نقشبندی، مذہبی سکالر علامہ قاری محمد نوید احمد سیالوی نے شرکت کی۔ بعدازاں کیک کاٹا گیا اور اجتماعی دعا کی گئی۔