اسلام آباد پولیس کے 201کانسٹیبلز کی ترقی،نوٹیفکیشن جا ری
رواں ماہ 62ہیڈکانسٹیبلز کو اے ایس آئی، 4انسپکٹرز کوبطور ڈی ایس پی ترقی ملی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر، این این آئی) اسلام آباد پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا آغاز کر دیا گیا، 201کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں آ ئی جی اسلام آباد کی خصوصی ہدایت پر محکمانہ پروموشن کمیٹی نے خالی سیٹوں پر میرٹ اور شفافیت پر پروموشن کے سلسلے میں مختلف اجلاسوں کا انعقاد کیا۔ آئی جی اسلام آباد نے رواں ہفتے بھی 11سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی تھی جبکہ رواں ماہ 62ہیڈکانسٹیبلز کو اے ایس آئی اور 4انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر بھی ترقی دی گئی تھی۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس فورس کی ویلفیئر میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،تمام محکمانہ ترقی کے کورس پاس کرنے والے افسران کو ان کی سنیارٹی کے مطابق خالی سیٹوں پر ترقی دی جائے گی۔