شہدائے وطن کی قربانیاں قوم کے حوصلے بلند رکھیں گی، پیر عادل حسین گیلانی
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) سابق میئر اسلام آباد پیر عادل حسین گیلانی نے افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں۔۔۔
جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک وطن کے 23 بہادر سپوتوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا شہدائے وطن کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے حوصلے بلند رکھیں گی اور ان کی عظمت کو تاریخ سنہری حروف میں رقم کرے گی۔ انہوں نے زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور شہدائے وطن کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔