گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ کے سپیکر نعمان کورتولموش کا دورہ فیصل مسجد

گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ کے  سپیکر نعمان کورتولموش کا دورہ فیصل مسجد

اسلام آباد(نامہ نگار)سہ فریقی سپیکرز میٹنگ میں شرکت کیلئے آئے ہوئے گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ کے سپیکر نعمان کورتولموش نے تاریخی فیصل مسجد کا دورہ کیا۔

انہوں نے فیصل مسجد میں نمازِ مغرب ادا کی۔اس موقع پر پاکستان اور ترکیہ کی ترقی و خوشحالی، استحکام اور اُمتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی سپیکر نے فیصل مسجد کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، اسلامی نوادرات کا مشاہدہ کیا اور فیصل مسجد کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔اس موقع پر ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوگلو بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں