حفاظتی تدابیر پر عمل بجلی حادثات سے تحفظ کی ضمانت، چیف ایگزیکٹو آئیسکو
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر خالد محمود نے کہا ہے کہ حفاظتی تدابیر پر عمل بجلی حادثات سے تحفظ کی ضمانت ہے۔
آئیسکو لائن سٹاف اور معزز صارفین کو بجلی حادثات سے محفوظ رکھنا آئیسکو کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں سے ایک اہم ترین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے لائن سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ وہ کام کے دوران سیفٹی آلات جیسے کہ ربڑ کے بوٹ، دستانے، ہیلمٹ، بیلٹ، بیپر، فیس شیلڈ اور دیگر حفاظتی آلات کا استعمال یقینی بنائیں۔ انہوں نے لائن سٹاف کی آگاہی کیلئے آگاہی مہم اور سیمینار ز منعقد کرنے کی ہدایا ت بھی جاری کی ہیں۔