پولیس شہریوں کیلئے مشکلات نہیں، آسانیاں پیدا کرے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور دارالحکومت میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کی مختلف ٹیموں کو خصوصی بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا پولیس شہریوں کیلئے مشکلات نہیں،آسانیاں پیدا کرے، افسر و جوان اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں جانفشانی اور مستعدی سے انجام دیں تاکہ شہریوں کو ہر ممکن تحفظ اور سہولت فراہم کی جاسکے۔