آئی جی و ڈی آ ئی جی کا دورہ فیض آباد، جوانوں سے ملاقات
امن وامان کی صورتحال کاجا ئزہ ،ڈیوٹی پر موجود ملازمین کو الرٹ رہنے کی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آ باد سید علی ناصر رضوی نے فیض آباد اور شہرکے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا، انہوں نے فرائض منصبی کی ادائیگی پر مامور اسلام آباد پولیس، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کے ساتھ ملاقات کی ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا دارالحکومت اسلام آباد میں کسی کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں د ینگے۔ دریں اثنا ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق نے بھی گزشتہ روز فیض آباد کا دورہ کیا، انہوں نے امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈیوٹی پر موجود افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہرافسر چوکس رہے، شہریوں کے تحفظ میں کوئی کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔