ہمیں خود کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق بدلنا ہوگا، وزیر تعلیم

 ہمیں خود کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق بدلنا ہوگا، وزیر تعلیم

خالد مقبول صدیقی کا دورہ نمل، اساتذہ، طلبا سے ملاقات، تعلیمی سرگرمیوں کو سراہا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گزشتہ روز نمل کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم کو جامعہ نمل کراچی پہنچنے پرریکٹر نمل میجر جنرل ریٹائرڈ شاہد محمود کیانی اور ریجنل ڈائر یکٹر بریگیڈئیر ریٹائرڈ سید ہدایت وارث نے استقبال کیا۔ اس موقع پر ریکٹر نمل نے وفاقی وزیر کو جامعہ میں جاری کورسز اور دیگرمنصوبوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

بعدازاں خالد مقبول صدیقی نے اساتذہ اور طلبا  سے ملاقات کی اور خطاب کیا، انہوں نے کہا دنیا نے ہر چیز بدل کر رکھ دی ہے ہمیں بھی عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق خود کو بدلنا ہوگا۔ انہوں نے جامعہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو سرا ہا اور کہا کہ نمل نے پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں اپنی اردوزبان پر بھی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، اس موقع پر وفاقی وزیر کو نمل کی طرف سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں