فوج کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، حنیف عباسی
200سے زائد خوارج کی ہلاکت پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، بیان
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے 23جوانوں کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان 23شہدا کی ماؤں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایسے سپوت پیدا کیے۔ وطن کے سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، 200سے زائد خوارج کو واصلِ جہنم کرنے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین کرتے ہیں۔ بہادر جوانوں کو قوم کی جانب سے سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم اپنے شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے، ہم ایک بار پھر فیلڈ مارشل کو پوری قوم کی جانب سے سلامِ پیش کرتے ہیں۔