راولپنڈی میں پولیس مقابلہ خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی میں پولیس مقابلہ  خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ چکلالہ کے علاقہ میں رات گئے موٹرسائیکل سوار 4 ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران خطرناک و مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔۔۔

 جس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو اقدام قتل، ڈکیتی سمیت متعدد مقدمات میں ملوث و مطلوب ہے۔ پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں