راول ڈیم، گندگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی شروع

راول ڈیم، گندگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی شروع

ڈیم کے اطراف صفائی مہم کا آغاز، طلبہ، سول سوسائٹی کے نمائندگان، شہریوں کی شرکت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر راول ڈیم کے اطراف صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ مہم میں سی ڈی اے سمیت سکول، کالج و یونیورسٹی کے طلباء و طالبات، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر راول ڈیم کے اردگرد گندگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے صفائی مہم میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات، سول سوسائٹی اور شہریوں کیلئے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم گندگی کے خلاف بیداری پیدا کرنے اور عوام میں شہری ذمہ داری کا جذبہ پروان چڑھانے کے مقصد سے شروع کی گئی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد آبی حیات اور اسلام آباد کے قدرتی ماحول کو تحفظ فراہم کرنا ہے، یہ اقدام نہ صرف راول ڈیم کے قدرتی حسن کو بحال رکھنے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں