شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، چیف کمشنر

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، چیف کمشنر

جرائم کی روک تھام کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں، محمد علی رندھاواتمام مرکزی سڑکیں کھلی، زندگی معمول کے مطابق چل رہی، اجلاس کو بریفنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئی جی سید علی ناصر رضوی، سی ڈی اے بورڈ ممبران، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ڈی جی اسلام آباد سیف سٹی، ڈی آئی جی آپریشنز سمیت اسلام آباد پولیس، سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کے سینئر افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد شہر کی امن و امان کی صورتحال کی مزید بہتری اور جرائم کے روک تھام کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔

چیف کمشنر نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال اور عزت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح اور اسکو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ اجلاس کو بتایا گیا اسلام آباد کی تمام مرکزی شاہراہوں اور سڑکیں ٹریفک کیلئے مکمل کھلی ہیں اور کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ اسی طرح شہر میں ٹریفک کے ساتھ کاروبار زندگی بھی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں