میڈیکل سٹور کا مالک لٹ گیا شہری موبائل فون سے محروم
راولپنڈی (خبر نگار) وارداتوں میں شہریوں کو لوٹ لیا گیا۔ میڈیکل سٹور کے مالک واسی نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے میڈیکل سٹور پر موجود تھا کہ۔۔۔
تین افراد اندر داخل ہوئے اسلحے کی نوک پر 1 لاکھ روپے نقدی اور ایک عدد موبائل مالیتی 30 ہزار روپیہ چھین کر فرار ہو گئے ۔ دھمیال پولیس کو حماد نے بتایا کہ میں موبائل فون سنتا ہوا گھر کی طرف جا رہا تھا کہ ایک لڑکا موٹر سائیکل پر آیا اور جھپٹا مار کر موبائل مالیت 20 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گیا۔