ڈینگی کے وار جاری، 24 گھنٹے میں 30 نئے کیس رپورٹ

ڈینگی کے وار جاری، 24 گھنٹے میں 30 نئے کیس رپورٹ

75 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج، 3400 سے زائد مقامات پر انسداد ڈینگی فوگنگ

اسلا م آباد ( اپنے رپورٹرسے )وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3400سے زائد مقامات پر انسداد ڈینگی فوگنگ کی گئی،انسداد ڈینگی مہم کے تحت 42 ہزار سے زائد انسدادی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے30نئے کیسز رجسٹر ہوئے ،رورل ایریاز سے 18، اربن ایریاز سے 12 مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔شہر بھر کے مختلف ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 75مریض زیر علاج ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ معائنے کے دوران 719 مقامات پر لاروا پازیٹیو جبکہ 31پر نیگیٹو رزلٹ سامنے ،ہائی رسک علاقوں میں سپرے اور فوگنگ کی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقامات سیل اور متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں