فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں 22 ہزار لٹر مضر صحت دودھ تلف
2یونٹس سیل، 6کو جرمانے ،متعدد فوڈپوائنٹس کو نوٹس جاری
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کا فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ رات گئے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 2یونٹس سیل، 6کو بھاری جرمانے ، 22ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا، متعدد فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے مووقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ دودھ میں پانی پاؤڈر اور ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ، قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی، فوڈ ہینڈلرز کی ہائجین صفر، برتن دھونے کے لیے سرف استعمال کیا جارہا تھا، صفائی کے ناقص انتظامات، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں پائی گئی، دائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا کہ انتہائی لازم ریکارڈ اور ضروری دستاویزات عدم موجود پائی گئی، وفاق میں معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ،ملاوٹ مافیا کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کا عملی نفاظ کیا گیا ہے ۔