مری میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،غیر قانونی تعمیرات مسمار
کشمیری بازار، علیوٹ اور کوہسار مارکیٹ بھوربن میں کارروائیاں کی گئیں
راولپنڈی(آئی این پی )ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایات پر مری میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ اپریشن جاری ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات آپریشن کشمیری بازار، علیوٹ اور کوہسار مارکیٹ بھوربن مری میں کیا گیا۔ غیر قانونی تعمیرات مسمار ،تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کسی کو آپریشن میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے ۔ کسی نے تجاوزات بحال کرنے کی کوشش کی تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔