شہبازایچ سیدنے صدر اور سی ای او ایکسپورٹ امپورٹ بینک کاعہدہ سنبھال لیا
اسلام آباد (دنیارپورٹ )شہبازایچ سیدنے بحیثیت صدر اور سی ای اوایکسپورٹ امپورٹ بینک (ایگزم بینک)کاعہدہ سنبھال لیا۔ حکام نے نئے صدر اور سی ای او اسلام آباد ہیڈ آفس میں والہانہ استقبال کیا۔
شہباز سید ایک چارٹرڈ فنانشل اینالسٹ اور فنانشل رسک منیجر ہیں جن کا بین الاقوامی تجارتی مالیات، رسک مینجمنٹ، مالیاتی تجزیہ اور انڈر رائٹنگ، انویسٹمنٹ بینکنگ، بزنس ڈویلپمنٹ اور مزید میں تین دہائیوں پر محیط ممتاز کیریئر ہے ۔ سعودی ایگزم بینک، ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ کینیڈا، اسلامک کارپوریشن فار دی انشورنس آف انویسٹمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کریڈٹ میں ان کابھرپورکرداراورکاوشیں شامل ہیں۔