یو سی 31میں گندے پانی کی سپلائی، مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)یو سی 31 واسا کی سپلائی لائنوں سے گندے مضر صحت پانی کی سپلائی کیخلاف مظاہرہ کیا گیا۔
ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے گندے پانی کے ضابطے ہم نہیں مانتے ،نااہل ایم ڈی واسا کو معطل کرو کے نعرے لگائے گئے۔ مقررین نے کہا کہ ایک ہفتے سے پانی کی سپلائی معطل تھی ،احتجاج پر سپلائی تو بحال کی گئی لیکن پانی گندا آرہا ہے ،حکام فوری نوٹس لیں۔