راولپنڈی میں ہمت کارڈ کا تیسرا مرحلہ، 45 افراد مستفید

راولپنڈی میں ہمت کارڈ کا تیسرا مرحلہ، 45 افراد مستفید

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال راولپنڈی کے زیر اہتمام کیپری ہال راولپنڈی میں معذور افراد کی بحالی کے لیے معاون آلات کی تقسیم اور ہمت کارڈ تیسرے مرحلے کی تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔

صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت مہمان خصوصی تھے۔ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی شریک ہوئیں ۔ 65 معذورافراد میں معاون آلات تقسیم کیے گئے اور 45 معذور افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کیے گئے ۔ معذور افراد میں ٹرائی موٹر سائیکل، الیکٹرک وہیل چیئر، مینول وہیل چیئر، ٹرائی سائیکل سمیت دیگر ڈیوائسز تقسیم کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شوکت بٹ نے کہا کہ پنجاب بھر میں ہمت کارڈخصوصی افراد میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ کارڈ کے ذریعے افراد باہم کو سہ ماہی بنیاد پر 10 ہزار 5 سو روپے کی رقم ادا کی جا رہی ہے۔ طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی ٰمحکوم طبقے کی آواز ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات پنجاب شازیہ رضوان نے کہا ہے کہ ہمت کارڈ کا اجراء وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں