خیبر پختونخوا میں امن جرگہ 12نومبر کو ہو گا، معاون خصوصی وزیراعلیٰ

خیبر پختونخوا میں امن جرگہ 12نومبر  کو ہو گا، معاون خصوصی وزیراعلیٰ

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 حکومت پائیدار امن کے قیام کیلئے 12نومبر کو صوبائی اسمبلی میں تاریخی امن جرگہ منعقد کر رہی ہے تاکہ صوبے کے سیاسی قائدین اور سٹیک ہولڈرزسے امن کے قیام کیلئے رائے اور مشاورت حاصل کی جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں