نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے جائینگے، تاج محمد ترند

نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے مؤثر  اقدامات اٹھائے جائینگے، تاج محمد ترند

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان تاج محمد ترند نے گزشتہ روز نظامت امور نوجوانان کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر تاج محمد ترند نے کہا کسی ٹھیکیدار کو ایڈوانس پیمنٹ نہیں دی جائے گی، ادائیگی صرف کام مکمل ہونے کے بعد ہوگی۔ انہوں نے کہا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے جائینگے، عوامی فلاح کیلئے انٹرن شپ پروگرامز، لیپ ٹاپ سکیم اور آسان اقساط پر قرضوں کے مزید پروگرام شروع کیے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں