پاکستان سنگل ونڈو کے زیر اہتمام ’’ٹریڈ لیب‘‘ کا آغاز

پاکستان سنگل ونڈو کے زیر اہتمام ’’ٹریڈ لیب‘‘ کا آغاز

مقصد کاروباری افراد کو بین الاقوامی تجارت کے تقاضوں سے آگاہ کرنا ہے

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پاکستان سنگل ونڈو نے کراس بارڈر ٹریڈ کیلئے اپنے نئے ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم ’’ٹریڈ لیب‘‘ کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم SDPIکے تعاون اور سینٹر فار انٹرنیشنل پرائیویٹ انٹرپرائز کی مالی معاونت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد کاروباری افراد، سٹارٹ اپس اور اداروں کو بین الاقوامی تجارت کے جدید تقاضوں، کسٹمز کے عمل، ریگولیٹری اصولوں سے بہتر طور پر آگاہ کرنا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں اس پلیٹ فارم پر نو کورسز شامل کیے گئے ہیں جن میں کسٹمز ٹیرف کی بنیادی معلومات، پاکستان سے ایکسپورٹ کا طریقہ کار، تجارتی قوانین کی سمجھ، مارکیٹ اینالیسس اور مارکیٹنگ سٹرٹیجی و دیگر مضامین شامل ہیں۔ ان کورسز کے ذریعے سیکھنے والوں کو عملی مہارتیں فراہم کی جائیں گی جنہیں وہ اپنے کاروبار میں استعمال کر سکیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں