علاقہ سے جرائم، ٹریفک مسائل کا خاتمہ اولین ترجیح، آر پی او مردان

علاقہ سے جرائم، ٹریفک مسائل کا  خاتمہ اولین ترجیح، آر پی او مردان

مردان (نمائندہ دنیا) ریجنل پولیس آفیسر مردان ملک ربنواز خان نے کہا ہے کہ علاقہ سے جرائم، ٹریفک مسائل کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ قبضہ، منشیات مافیا کا قلع قمع کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں یعقوب جہانزیب، فقیر حسین ہوتی اور شاہ حسین ہوتی و دیگر شامل تھے۔ آر پی او نے کہا کہ ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور شہر میں غیر ضروری یو ٹرن ختم کیے جائیں گے، کوشش ہوگی کہ جرمانوں کے کلچر میں کمی کرتے ہوئے سزا کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنایا جائے، تیز رفتار گاڑیوں اور چنگ چی رکشوں کیلئے ایک نیا میکنزم تیار کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں