مری، انٹر ڈسٹرکٹ کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم چیلنج کا انعقاد
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کے زیر اہتمام نویں انٹرنیشنل کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم چیلنج کی تیاری کے سلسلے میں انٹر ڈسٹرکٹ کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم چیلنج کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
جس میں ضلع مری اور تحصیل کوٹلی ستیاں کی تربیت یافتہ ٹیموں نے شرکت کی۔ اس چیلنج کا مقصد ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور میں ہونے والے انٹرنیشنل CERTچیلنج کیلئے ضلع مری سے بہترین ٹیم کا انتخاب کرنا تھا۔