راولپنڈی کیلئے راول ڈیم سے نئی پائپ لائن بچھانے کا کام جاری
36انچ قطر کی 9.6کلومیٹر پائپ لائن میں سے 7کلو میٹر کا کام مکمل
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے ویژن کے مطابق DREAMS -1پراجیکٹ کے تحت 5ملین گیلن روزانہ پانی کی فراہمی بڑھانے کیلئے راول ڈیم سے نئی 36انچ ڈایا میٹر کی پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے اس پائپ لائن کی کل لمبائی 9.6کلو میٹر ہے جس میں سے 7کلو میٹر پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت سکستھ روڈ پر 600میٹر پائپ لائن بچھانے کا کام ابھی باقی ہے جس پر کام جاری ہے، گنجان آبادی اور شہر کا مصروف ترین علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں کام مکمل کرنے میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں تاہم ایک ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی محمد سلیم اشرف نے کہا منصوبہ کی تکمیل کے دوران شہریوں کو جو مشکلات پیش آ ئیں ان پر معذرت خواہ ہیں۔