آر سی بی کی اہم سڑکیں کھنڈر، سٹریٹ لائٹس خراب

آر سی بی کی اہم سڑکیں کھنڈر، سٹریٹ لائٹس خراب

جرائم عام،عوامی نمائندے،کنٹونمنٹ بورڈحکام مسائل حل کریں، مکینوں کا مطالبہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی اہم سڑکیں کھنڈر، علاقے سٹریٹ لائٹس سے محروم ہیں، سرشام علاقے اندھیرے میں ڈوب جانے کے باعث چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی واردتیں بڑھ گئیں۔ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر ناقابل استعمال ہو چکی ہیں۔ ایم این اے ملک ابرار، ایم پی اے ملک افتخار، ایم پی اے ملک منصور افسر، کنٹونمنٹ بورڈ کے متعلقہ حکام عوام کو ان مسائل سے نجات دلائیں۔ ان خیالات کا اظہار ظفر جوئیہ، عبدالرحیم، راجہ نصیر، راجہ طارق، چودھری فضل و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قاسم مارکیٹ، چونگی نمبر 22سے افتخار جنجوعہ روڈ، چونگی نمبر 22سے چکری روڈ شاہ قاف پل، جی پی او چوک سے آر اے بازار، سی ایم ایچ چوک سے CODچوک، ڈھیری حسن آباد سے کلمہ چوک، برف خانہ مصریال روڈ، ہیملٹ سٹریٹ، چوہڑ چوک سے ترنول بشمول گولڑہ موڑ انڈرپاس، پی سی ہوٹل سے CODچوک شالیمار ہوٹل کی سائیڈ سے خواجہ کارپوریشن تک کی سڑکوں کی سٹریٹ لائٹس خراب ہیں جبکہ 22نمبر چونگی چوک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ کلمہ چوک سے چکری روڈ کی طرف سٹرک فوری تعمیر و مرمت کی متقاضی ہے، اسی طرح گولڑہ موڑ انڈرپاس بھی مرمت طلب ہے، اعلیٰ حکام و عوامی نمائندے نوٹس لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں