یونیورسٹی ٹاؤن غیر قانونی ، کا رروا ئی کیلئے جے آ ئی ٹی تشکیل
مالک و سپانسر کے شناختی کارڈبلاک،نامECLمیں ڈالنے کی درخواست عوام پلاٹوں کی خرید و فروخت ،سرمایہ کاری سے گریزکریں،آرڈی اے
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ یونیورسٹی ٹاؤن کے نام سے چلنے والی ہاؤسنگ سکیم میں پلاٹوں کی خرید وفروخت یا کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ آر ڈی اے نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اس غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے خلاف جامع کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مقصد کیلئے ڈی جی آر ڈی اے نے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی ہے جو مکمل تحقیقات کرے گی۔ اس ضمن میں آر ڈی اے نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو باضابطہ طور پر درخواست دی ہے کہ نادرا کے ذریعے یونیورسٹی ٹاؤن کے مالک اور سپانسر کے قومی شناختی کارڈ بلاک کیے جائیں۔ مزید برآں ڈی جی آر ڈی اے نے ہدایت کی ہے کہ مذکورہ ڈویلپر کی زمین کی منتقلی، خرید و فروخت اور لین دین پر پابندی عائد کی جائے، اس کے علاوہ مالک/ سپانسر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے اور ایف آئی آر درج کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔