تیاریاں مکمل، لوک ورثہ میں ثقافتی میلہ آ ج شروع ہو گا

تیاریاں مکمل، لوک ورثہ میں ثقافتی میلہ آ ج شروع ہو گا

لوک موسیقی، روایتی رقص پیش کیا جائیگا، دستکاری و دیگر اشیا کے سٹال سج گئے

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) تیاریاں مکمل، لوک میلہ 2025آج جمعہ، 7نومبر شام 4بجے سے شروع ہو رہا ہے جو 16نومبر تک جاری رہے گا۔ اس سال کا لوک میلہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کے ذریعے لوک ورثہ کے قیام کی گولڈن جوبلی منائی جا رہی ہے، 10روزہ ثقافتی میلہ نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن کے تحت نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج (لوک ورثہ) کے زیراہتمام منعقد کیا جا رہا ہے، ملک بھر سے فنکار، دستکار اور ثقافت کے دلدادہ افراد وفاقی دارالحکومت میں جمع ہوں گے۔

پاکستان کے تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والے خصوصی سٹالز اور پویلینز سجا دئیے گئے، اس کے علاوہ لوک موسیقی، روایتی رقص، دستکاری کی لائیو ڈیمونسٹریشنز اور روایتی کھانوں کے سٹالز میلے کی زینت ہوں گے۔ روایتی دلکشیوں میں شامل لوک تھیٹر اور پتلی تماشا کو نئے جوش و جذبے کے ساتھ بحال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ میلے میں 12ممالک کے نمائندوں پر مشتمل ایک بین الاقوامی پویلین بھی شامل ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں