اکتوبر میں 42بجلی چور گرفتار 1کروڑ 36لاکھ روپے جرمانہ کیا، چیف ایگز یکٹو آئیسکو
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) چیف ایگز یکٹو آئیسکو نے بتایا ماہ اکتوبر میں ایک کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا جبکہ 42 بجلی چور گرفتار اور بیسیوں کنکشنز منقطع کر دیئے۔
انجینئر چودھری خالد محمود نے کہا ہماری ٹیموں نے 94ہزار سے زائد بجلی کے میٹرز چیک کیے جن میں سے 142میٹرز سے بجلی کا ڈائریکٹ استعمال کیا جار ہا تھا جبکہ 16میٹرز ٹمپرڈ پائے گئے، مجموعی طور پر 158بجلی چوروں کو 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔