راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں یومِ اقبال کی مناسبت سے سیمینار

راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں  یومِ اقبال کی مناسبت سے سیمینار

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں یومِ اقبال کی مناسبت سے سیمینار منعقد کیا گیاجس میں حکومتِ گلگت بلتستان کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بطورِ کلیدی مقرر شرکت کی۔

وائس چانسلر راولپنڈی ویمن یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقبالؒ کا پیغام نوجوانوں کیلئے امید اور روشنی کا مینار ہے۔ فیض اللہ فراق نے کہا آج کے دور کی سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ ہم فکرِ اقبال کو عمل کی قوت میں بدلیں۔ اختتام پر ڈاکٹر رضااللہ نے مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر ہما فواد نے اعزازی شیلڈ پیش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں