مسلح ڈاکوئوں کی پولیس پر فائرنگ ،3ڈاکو گرفتار
کھنہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل پر سوار ملزموں کی پولیس پر فائرنگ ،سرچ آپریشن
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تھانہ کھنہ کے علاقہ میں مسلح ڈاکووں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی ، دو ہنڈا 125 موٹر سائیکلوں پر چھ مسلح ڈکیت واردات کی نیت سے جا رہے تھے ،پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، حکام کے مطابق پولیس کے دو جوانوں کو سیدھی گولیاں لگیں لیکن حفاظتی اقدامات ،بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کی وجہ سے محفوظ رہے ،پولیس ٹیم معمول کی چیکنگ میں مصروف تھی ، حکام کے مطابق تین ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کر لیا گیا، ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔