منشیات سپلائر کو9سال6 ماہ قید،90ہزارجرمانہ
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ کے باعث جرم ثابت ہونے پر منشیات سپلائر ارسلان کو9سال6ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی،مجرم ارسلان کو9سال6ماہ قید اور90ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 1کلو500گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ نیوٹاون پولیس نے جون 2024میں گرفتار کیا تھا ۔