شہری کے قاتل کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے ہرجانہ

شہری کے قاتل کو سزائے موت  اور 5لاکھ روپے ہرجانہ

راولپنڈی (خبرنگار) ذاتی رنجش پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے مجرم عمران خان کو عدالت نے سزائے موت، 5لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی۔

 واقعہ کا مقدمہ اگست 2023میں تھانہ دھمیال میں درج کیا گیا تھا، ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی مؤثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں