ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت

 ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے  اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ اور ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی زیر صدارت اینٹی ڈینگی اجلاس ہوا۔۔

 ،ضلع بھر میں جاری انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں، سرویلنس، صفائی ستھرائی اور ہاٹ سپاٹس پر کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام ادارے فیلڈ میں متحرک رہیں ، انسدادِ ڈینگی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں