اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی) نیوٹان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔۔۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان نے گلی میں لڑائی جھگڑے اور گالم گلوچ سے منع کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شہری کو زخمی کر دیا تھا جس پر نیو ٹان پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی۔