ڈی آئی جی سکیورٹی کا وفاقی شرعی عدالت،اسلام آباد ہائیکورٹ کا دورہ،انتظاما ت کا جائزہ
اسلام آباد (اے پی پی) ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق نے وفاقی شرعی عدالت اور ۔۔۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی دورہ کیا، دورے کا مقصد دونوں اہم عدالتی عمارات میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا اور موجودہ حفاظتی اقدامات کی موثر نگرانی کو یقینی بنانا تھا۔ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں ڈیوٹی کے دوران انتہائی چوکنا، پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی ہدایت کی۔