مویشی منڈیوں میں خرید و فروخت جاری ،اضافی نفری تعینات

  مویشی منڈیوں میں خرید و فروخت جاری ،اضافی نفری تعینات

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا اے سی کے ہمراہ منڈی کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد میں قائم 6مویشی منڈیوں پر جانوروں کی خریدو فروخت جاری ہے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ یوسف کا اے سی صدر کے ہمراہ سنگجانی مویشی منڈی کا دورہ کیا۔ انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ٹریفک، پارکنگ اور صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ منڈی میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ رات کے اوقات میں ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی پر موجود ہونگے ، اے ڈی سی جی نے کہا کہ منڈیوں کے علاوہ کسی بھی مقام پر جانوروں کی خریدو فروخت سختی سے منع ہے ، شہریوں سے التماس ہے کہ جانور کی خریداری صرف سرکاری مویشی منڈی سے ہی کریں، خلاف ورزی کی صورت میں بیوپاریوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں