اسلام آباد،11مشکوک افراد ،9گاڑیاں تھانے بند
341افراد، 167گھروں، 2ہوٹلز ، 197موٹر سائیکلوں،76 گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد(این این آئی) ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں زونل ایس پیز نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے ۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 341افراد، 167 گھروں، 2ہوٹلز، 22دکانوں، 197موٹر سائیکلوں اور 76 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ مزید جانچ پڑتال کیلئے 11 مشکوک افراد، 9 گاڑیوں اور 30 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا۔