عیدالاضحی کے موقع پر امن و امان کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت

عیدالاضحی کے موقع پر امن و امان کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت

پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ،امن کمیٹی کے ممبران ،علما کرام،تاجروں کی شرکت

راولپنڈی (اے پی پی) عیدالاضحی کے موقع پر امن و امان، سکیورٹی اور شہری سہولیات کے حوالے سے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا ،پولیس افسران، امن کمیٹی کے ممبران، علما کرام، شیعہ علما کونسل اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں عیدالاضحی کے دوران سکیورٹی، ٹریفک، صفائی اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر پولیس، ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے باہمی ربط اور تعاون سے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علما کرام، اکابرین اور انجمن تاجران شہر میں مثالی امن و امان کے قیام میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی ان کا تعاون کلیدی اہمیت کا حامل ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں