اوقاف املاک کے شفاف انتظام، مؤثر نگرانی کیلئے پرعزم ،احسان بھٹہ

 اوقاف املاک کے شفاف انتظام، مؤثر نگرانی کیلئے پرعزم ،احسان بھٹہ

سیکرٹری اوقاف کی زیر صدارت اجلاس ،پٹہ ، ٹھیکہ جات، ریونیو اہداف اور محکمانہ کارکردگی کا جائزہ

راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار ) سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اوقاف املاک کے شفاف انتظام، مؤثر نگرانی اور ادارہ جاتی گورننس کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے ، تاکہ احتساب، پیشہ ورانہ صلاحیت اور شفافیت کے اصولوں کے تحت محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی اوقاف دفتر کے دورے کے موقع پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، پٹہ جات، ٹھیکہ جات، ریونیو اہداف، ریکوریوں اور محکمانہ کارکردگی سے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ جاری انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور ریونیو میں اضافے اور آپریشنل استعداد بہتر بنانے کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں پیش کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پٹہ جات کے شعبہ میں 30 لاکھ 49 ہزار روپے کے مجموعی ہدف کے مقابلے میں 28 لاکھ 1 ہزار 340 روپے کی وصولی کی گئی ، وصولی میں 16 لاکھ 17 ہزار 749 روپے توسیعی وصولیوں، 10 لاکھ 50 ہزار 641 روپے سابقہ نیلامیوں، جبکہ ماہ مئی کے دوران 1 لاکھ 32 ہزار 950 روپے کی وصولی شامل ہے ۔ اس مد میں مزید 3 لاکھ 98 ہزار 810 روپے کا ہدف باقی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں