اے سی چکوال کا مریم نواز ہسپتال کا دورہ ،ناقص صفائی پر اظہار برہمی

 اے سی چکوال کا مریم نواز ہسپتال کا  دورہ ،ناقص صفائی پر اظہار برہمی

ڈھڈیال(نمائندہ دنیا )ا سسٹنٹ کمشنر چکوال ڈاکٹر سکندر ارسلان نے مریم نواز ہسپتال ڈھڈیال کا اچانک دورہ کیا۔۔

، صفائی کی ناقص صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ مریضوں اور تیمارداروں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا ،اسسٹنٹ کمشنر نے فوری طور پر \"صاف ستھرا پنجاب پروگرام\" کی ٹیم کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کے معیار کو ہر صورت بہتر بنایا جائے تاکہ مریضوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو متنبہ کیا کہ غفلت یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں