دولتالہ ،ٹریفک کے دو حادثات ایک شخص جا ں بحق ،3زخمی

 دولتالہ ،ٹریفک کے دو حادثات ایک شخص جا ں بحق ،3زخمی

جاتلی ( نمائندہ دنیا )دولتالہ میں ایک ہی روز ٹریفک کے دو مختلف افسوسناک حادثات کے نتیجے میں 52 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔۔

 جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ پہلا حادثہ دولتالہ کے نواحی میانہ موہڑہ تا دولتالہ روڈ پر ڈھوک بدھال کے قریب پیش آیا۔ تیز رفتار موٹرسائیکل اچانک بے قابو ہو کر سڑک کنارے نصب بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرا یا ۔ موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ آہدی موڑ پر دو موٹرسائیکلیں آپس میں بری طرح ٹکرا گئیں۔ اس حادثے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں