معلومات چھپا کر متعدد پاسپورٹ حاصل کرنا قابل سزا جرم ،ایف آئی اے

 معلومات چھپا کر متعدد پاسپورٹ حاصل کرنا قابل سزا جرم ،ایف آئی اے

اسلام آباد (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ معلومات چھپا کر ایک سے زیادہ پاسپورٹ حاصل کرنا ،رکھنا پاکستانی قانون کے تحت قابل سزا جرم ہے۔۔

 اور اس پر قید اور قانونی کارروائی ہو سکتی ہے ۔ اس طرح کے معاملات عام طور پر اس وقت سامنے آتے ہیں جب افرادملک بدری کے ریکارڈ، ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شمولیت یا امیگریشن کی سابقہ خلاف ورزیوں اور سفری پابندیوں سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں