آر ڈی اے ،خالی اراضی کو آمدنی کا ذریعہ بنانے کا منصوبہ شروع

 آر ڈی اے ،خالی اراضی کو آمدنی کا ذریعہ بنانے کا منصوبہ شروع

راولپنڈی (اے پی پی) آر ڈی اے نے اپنی ملکیتی اراضی کو قبضہ مافیا سے محفوظ بنانے اور ادارے کی آمدنی میں اضافے کے لیے نیا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔۔

 اس حوالے سے کمشنر راولپنڈی و ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ہوا، ڈائریکٹر سٹیٹ مینجمنٹ ملیحہ ایسر نے بتایا کہ منصوبہ آر ڈی اے کی 13 ہائوسنگ سکیموں میں موجود خالی پلاٹس اور کھلی جگہوں کے بہتر استعمال سے متعلق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد آر ڈی اے کی اراضی کو غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات سے محفوظ بنانا، ان مقامات پر تعمیرات کے ذریعے مستقل آمدنی کے ذرائع پیدا کرنا اور زمین کا موثر استعمال یقینی بنانا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں