سیالکوٹ میں بی وائے ڈی پاکستان کی جدید نیو انرجی گاڑیوں کی نمائش

 سیالکوٹ میں بی وائے ڈی پاکستان کی جدید نیو انرجی گاڑیوں کی نمائش

نمائش میں 3BYDAtto2،ایچ ای وی پک اپ کے طور پر BYDShark6شامل تھیں

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) دنیا کے نمبر 1نیو انرجی وہیکل (این ای وی ) برانڈ بی وائے ڈی نے پاکستان بھر میں اپنی نیو انرجی گاڑیوں (این ای وی )کے پورٹ فولیو کو متعارف کرانے کی ملک گیر مہم کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں سیالکوٹ کینٹ کے ہیون ہاکس گالف کلب کے قریب ک خصوصی آن گرانڈ ایکٹیویشن منعقدکی جو 31مئی تک جاری رہے گی۔ صارفین کو بی وائے ڈی کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ نیو انرجی گاڑیوں کی لائن اپ کے ساتھ براہِ راست تجربہ کرنے کا موقع ملا۔ ماہرین کی رہنمائی میں ہونے والی گفتگو اور تفصیلی سیشنز میں شرکا کے سوالات کے جواب دیئے گئے جبکہ ٹیکنالوجی، کارکردگی اور گاڑیوں کی ملکیت سے متعلق پہلوں پر بھی بالخصوص روشنی ڈالی گئی۔ نمائش میں BYD Atto 2، BYD Atto 3کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سب سے طاقتور پی ایچ ای وی پک اپ کے طور پر BYD Shark 6شامل تھیں۔ اس نمائش میں ہر ماڈل کو مختلف طرزِ زندگی، ڈرائیونگ ترجیحات اور روزمرہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔اس موقع پر شرکا کو بی وائے ڈی کی جدید ٹیکنالوجیز کے بارے میں جاننے کا بھی موقع ملا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں