کمشنر راولپنڈی کا تعلیمی بورڈ کا دورہ،انتظامات کا جائزہ لیا

کمشنر راولپنڈی کا تعلیمی بورڈ  کا دورہ،انتظامات کا جائزہ لیا

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار ) کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی عامر خٹک نے تعلیمی بورڈ راولپنڈی آفس کا دورہ کیا۔۔

 سیکرٹری بورڈ امجد اقبال ، کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اور دیگر بھی موجود تھے ۔ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ادارہ جاتی خدمات، شفاف امتحانی نظام اور نظم و ضبط کے فروغ کیلئے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ عامر خٹک نے کہا کہ تعلیمی بورڈ میں شفافیت، میرٹ اور جدید انتظامی نظام کو مزید موثر بنایا جائے گا تاکہ طلبہ کو بہترین، منصفانہ اور پرامن امتحانی ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں