کنری کے نواحی گاؤں میں لڑکوں سے بدفعلی ،ویڈیو بنالی گئی

کنری کے نواحی گاؤں میں لڑکوں سے بدفعلی ،ویڈیو بنالی گئی

ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو وہ ویڈیو لوگوں میں پھیلا دیں گےجرگے میں با اثر افراد کے دباؤ پر مدعی نے دو شریک ملزمان کو معاف کر دیا

کنری (نمائندہ دنیا)کنری کے نواحی گاؤں ساڈھوری زند پورمیں لڑکوں سے بدفعلی کرنے اوران کی موبائل فون پر ویڈیو بنانے کے واقعے کے بعد مذکورہ گاؤں کے رہائشی پنہوں زند پور نے کنری تھانے میں مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام لگایا کہ گاؤں کے اوبا ش نوجوان محبوب نے ان کے بیٹے میاں بخش اور ایک دوسرے لڑکے سائیں داد کو زمینیں گھمانے کے بہانے قریب ہی غلام حسین کی زرعی زمینوں پر بنی جھونپڑی میں لے جاکر دونوں کے ساتھ باری باری بدفعلی کی، اس دوران ملزم کے ساتھی سرفراز اور جاوید موبائل فون پر ان کی ویڈیو بناتے رہے ، زیادتی کے بعد ملزمان نے ان کو دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو وہ یہ ویڈیو لوگوں میں پھیلا دیں گے ،ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ گاؤں میں اس سلسلے میں ایک جرگہ بھی ہوا جس میں با اثر افراد کے دباؤ پر مدعی نے شریک ملزمان سرفراز اور جاوید کو معاف کر دیا، دونوں ملزمان کو معاف کرنے کا ذکرایف آئی آر میں بھی موجود ہے ، بتایا جاتا ہے کہ مدعی اور ملزمان آپس میں رشتے دار ہیں ،کنری پولیس نے و اقعے کامقدمہ درج کر لیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں