میرپورخاص، ذہنی معذور بچے سے3ملزمان کی بد فعلی

میرپورخاص، ذہنی معذور بچے سے3ملزمان کی بد فعلی

ملزمان نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دیڈی ایس پی ملزمان کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،والد کا الزام

میرپورخاص(بیورو رپورٹ)میرپورخاص کے علاقے باغ بشیر ٹاؤن کے رہائشی10سالہ معذور بچے کے والد غلام مرتضیٰ مری ، رشتے دار ممبر ضلع کونسل انصار احمدمری ، یاسر مری ،شاہ زیب مری اور سہیل مری نے میرپورخاص پر یس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ شب تین اوباش نوجوانوں نے مدرسے جانے والے 10 سالہ ذہنی معذور بچے کے ساتھ بد فعلی کی ، ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی، غلام مرتضیٰ مری نے بتایا کہ ہم نے اہل علاقہ کی مدد سے دو ملزمان غلام رسول مری اور اختر مری کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جبکہ ایک ملزم غلام مصطفی ٹنگٹری جو جھڈو کا رہائشی ہے اس کا گھر بھی پولیس کو دکھا یا لیکن پولیس ان با اثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے مسلسل انکار کرتی رہے مگر جب صحافی تھانے آئے تو ہماری ایف آئی آر درج کی گئی ، ہمارے پاس سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی تصویر بھی موجود ہے ، انہوں نے الزام لگایا کہ میرپورخاص کا ڈی ایس پی ملزمان کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے اور ہم پر کیس واپس لینے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے ، متاثرہ بچے کے والد نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں